حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پرسماعت 20 جنوری تک ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پرسماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی اور وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف اسلام آبادمیں مصروفیت کی وجہ سے اپنے خلاف تینوں ریفرنسز میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز،آشیانہ اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر عدالت نے دلائل کے لیے وکلاء کو 20 جنوری کو طلب کر لیا۔

عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت بھی 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے اطراف میں لیگی رہنماؤں کی پیشی سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔

Exit mobile version