آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکاچرز اور میلبرن اسٹارز کی ٹیموں کے درمیان آج ہونے والا میچ منسوخ ہو گیا۔
بگ بیش لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مارویل اسٹیڈیم میں پرتھ اور میلبرن کی ٹیموں کے درمیان آج ہونے والے میچ کی منسوخ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ میں شامل سپورٹ اسٹاف کے ایک ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے سپورٹ اسٹاف ممبر سے ملنے والے میلبرن اسٹارز کے تمام کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کرے گی۔
لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرتھ اور میلبرن کی ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ کے ٹکٹ ہولڈر زکو رقم کی واپسی کے لیے براہ راست رابطہ کیا جائے گا۔