نواز شریف سمیت کسی کے واپس آنے پر پابندی نہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہےکہ نواز شریف سمیت کوئی واپس آنا چاہے آئے پابندی نہیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

لاہور میں عبدالستارایدھی انڈرپاس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پریشان ہونےکی ضرورت نہیں، پنجاب اسمبلی میں لوکل باڈی بل پاس ہونےکے بعد الیکشن کروائیں گے، الیکشن کمیشن کا کام ہے جب وہ حلقہ بندیاں کرے گا الیکشن کروادیے جائیں گے۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ نواز شریف سمیت کوئی واپس آنا چاہے آئے پابندی نہیں،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

انڈر پاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قصورکی طرف آنےجانے والے لاکھوں شہری بھی اس انڈرپاس سے مستفید ہوں گے، ماضی میں ایسےمنصوبوں میں اراضی کےحصول کی مد میں اربوں روپےکےگھپلے ہوتے تھے۔

انہوں نےکہا کہ میٹرو بس ، اورنج لائن اور دیگر منصوبوں سے متعلق اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔

Exit mobile version