پائلٹ آفیسر راشد منہاش شہید کی والدہ انتقال کر گئیں

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس  وفات پا گئیں۔

 سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر نے راشد منہاس شہید کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا.

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

ایئرچیف مارشل  نے کہا کہ اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Exit mobile version