وزیراعظم پشاور کا دورہ نہ کریں،الیکشن کمیشن

اس ضمن میں علاقائی الیکشن کمشنر سعید احمد خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں ہیں کہ وزیرِ اعظم پاکستان کارڈ لانچ کرنے کے لیے پشاور کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں علاقائی الیکشن کمشنر سعید احمد خان نے متنبہ کیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے، بصورتِ دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعت محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم آج گورنر ہاؤس پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا پاکستان کارڈ کا آغاز خیبر پختون خوا سے کیا جا رہا ہے، اس کارڈ سے تقریباً 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کا دورہ نہ کریں۔

اس ضمن میں علاقائی الیکشن کمشنر سعید احمد خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں ہیں کہ وزیرِ اعظم پاکستان کارڈ لانچ کرنے کے لیے پشاور کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں علاقائی الیکشن کمشنر سعید احمد خان نے متنبہ کیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے، بصورتِ دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعت محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم آج گورنر ہاؤس پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا پاکستان کارڈ کا آغاز خیبر پختون خوا سے کیا جا رہا ہے، اس کارڈ سے تقریباً 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

Exit mobile version