وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے سے رابطہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کی اور بتایا کہ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاودانا کے قتل پر پاکستانی قوم کو بھی غصہ ہے اور قوم سری لنکا سے شرمندہ ہے۔
وزیراعظم کے مطابق انہوں نے سری لنکن صدر کو بتایا کہ اب تک 100سے زائد ملزم گرفتار ہوچکے ہیں۔
عمران خان کے مطابق انہوں نے سری لنکن صدر کو یقین دلایا کہ مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔