دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے،اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14روپے 31پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے ،ایل پی جی کا 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 168روپے 90پیسے سستا ہوگیاہے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021 کیلئے ہے ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202روپے 57پیسے مقررگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390روپے 44پیسے مقررنومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559روپے 35پیسے کا تھا

Exit mobile version