کالعدم تنظیم کا احتجاج،گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ 5ویں روز بھی بند

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  کی ریلی کے سبب گوجرانوالہ شہر کے دونوں اطراف میں جی ٹی روڈ  آج  پانچویں روز  بھی بند ہے۔

رپورٹ کے مطابق سادھوکی کے مقام پرجی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کنٹینرزبدستور موجود ہیں جب کہ وزیرآباد کے مولانا ظفر علی خان چوک میں بھی کنٹینرز  تاحال لگے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دریائے چناب پل کےقریب کھودی گئی خندق کے باعث آمدو رفت مکمل بند ہے اور پل کو ریت کے ڈھیر لگاکر بند کردیا گیا ہے۔

ادھر جی ٹی روڈ کے دونوں طرف پل بلاک کرنے کے لیے کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کےمظاہرین کا مرید کے میں دھرنا جاری ہے جہاں  مظاہرین نے جی ٹی روڈ  اور  مرید کے سے نارووال  اور شیخوپورہ  جانےوالی سڑکیں بھی بند کررکھی ہیں۔

Exit mobile version