کوہلی نے محمد رضوان کو گلے لگا لیا

پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

بھارت کے 152 رنز کے ہدف تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف اسٹروک کھیلے اور 152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

گرین شرٹس نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ اس تاریخی فتح پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گلے لگاکر رضوان اور بابر کو مبارک باد دی۔

ویرات کوہلی کے گلے لگانے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

Exit mobile version