ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی20 وررلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے اربوں شائقین اپنی ٹیلی ویژن اسکرینز کے سامنے ہوں گے جبکہ تقریباً 30 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا جس میں بھارت نے 5 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔پاکستان نے پلئینگ الیون کیلئے حیدر علی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے

Exit mobile version