ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو ، ایشیا کپ ہو یا چیمپئنز ٹرافی جہاں پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے آجائیں تو وہ میچ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بن جاتا ہے۔
اور آج بھی کچھ ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، عالمی سطح پر شائقین کرکٹ آج ہونے والے میچ کے منتظر ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کو ور لڈ ٹی ٹوئنٹی کا اہم میچ قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے 58 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے جذبے اور دباؤ کو دکھایا گیا ہے۔
آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آج کے میچ میں دونوں حریفوں کی پنجہ آزمائی دنیا دیکھ رہی ہے۔