صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےایٹمی سائنسدان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا، 1982 سے ڈاکٹر عبدالقدیر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، جوہری ہتھیار وں کے حوالے سے قوم ان کی خدمات کبھی نہیں بھولے گی۔