ایوبیہ میں چیئرلفٹ کو عوام کیلئے بند

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے ایبٹ آباد میں ملک کے مشہور سیاحتی مقام ایوبیہ میں چیئرلفٹ کو عوام کیلئے بند کردیا۔

جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی حبیب کا کہنا تھاکہ ہم نے ایوبیہ چیئرلفٹ کو عوام کیلئے آج سے بند کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق ایوبیہ چیئر لفٹ اب انسانی زندگی کیلئے محفوظ نہیں رہی، چیئر لفٹ کو اس حالت میں چلانا انسانی جانوں کیلئے خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ چیئر لفٹ کو 1965 میں لگایا گیا تھا اور یہ  اپنی عمر پوری کر چکی ہے۔

Exit mobile version