ستمبر میں مہنگائی سال کی بلند ترین شرح پر رہی، ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح 9 فیصد ہوگئی ہے۔
ستمبر میں مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح 8.98 فیصد پر پہنچ گئی۔ شہروں میں 9.13 فیصد اور دیہات میں مہنگائی کی شرح 8.77 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں شہروں میں چکن 42.4 فیصد، پیاز 32.49 فیصد، دال مسور 15.7، انڈے 14.6، آٹا 9.69 فیصد اور گندم 7.3 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سرسوں کا تیل 4.56 فیصد، سبزیاں 3.9 فیصد، کوکنگ آئل 3.64 فیصد، چینی 3.04 فیصد، چائے 2.78 فیصد، مٹن 2 فیصد اور بجلی 11.40 فیصد مہنگی ہوئی۔