اسلام آباد کے ملپور روڈ پر گاڑی پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق شخص ہونے والے کا نام راشد ہےجو پراپرٹی ڈیلر ہے۔
پولیس کے مطابق آج قتل ہونے والا پراپرٹی ڈیلر راشد گزشتہ روز قتل ہونے والا ڈیلر مرزا نوی کا پارٹنر تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز پراپرٹی ڈیلر کو قتل اور 4 افراد کو زخمی کیا گیا تھا۔