شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے صدر و سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد اور یو این سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے ملاقات کر کے دونوں شخصیات کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے منظم اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے شواہد پر مشتمل جامع ڈوزیئر بھی پیش کیا۔

وزیر خارجہ نے انڈونیشیا، سوئیڈن اور رومانیہ کے وزرائےخارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

Exit mobile version