افغانستان کی ویمن فٹبالرز اہلخانہ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئیں

افغانستان کی  ویمن فٹبالرز  اپنے خاندان اور کوچز کے ہمراہ طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئیں جہاں سے یہ لاہور میں پہنچیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے افغان دستے کا استقبال کیا۔

افغان ویمن فٹبالرز، ان کے اہلخانہ اور دیگر اسٹاف فیفا ہاؤس میں قیام کریں گے۔

افغان دستہ گزشتہ روز طورخم بارڈر سے پاکستان آیا، پہلے مرحلے میں 79 افراد پاکستان پہنچے۔

Exit mobile version