پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب چیئر مین رمیز راجہ کاکہنا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، تمام تر سپورٹ اور سہولتیں دینی ہوں گی، ہم دنیا میں کرکٹ کا ایک برانڈ بننا چاہتے ہیں ۔
رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے میں پوری کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا فوکس پاکستان کرکٹ ٹیم کو صحیح سمت دینا ہے۔
رمیز راجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو اتنا مضبوط بنانا چاہتا ہوں کہ دوبارہ اس کا شمار خطرناک ٹیموں میں ہو۔
واضح رہے کہ پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کے نامزد سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو آج گورننگ بورڈ اجلاس میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔