مونس الہیٰ کی بلاول بھٹو سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر بات چیت

وفاقی وزیر آبی ذخائر مونس الہٰی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے۔

بلاول بھٹو نے زرداری ہاؤس آمد پر مونس الہٰی سے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

پی پی چیئرمین نے چوہدری مونس الہٰی سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اور پی پی چیئرمین میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سندھ میں پانی کی قلت کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

بلاول بھٹو اور مونس الہٰی کی ملاقات میں پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

Exit mobile version