سی آئی اے چیف کی بھارت آمد، اجیت دوول سے ملاقات

امریکا کی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس کے بھارت کا دورہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی اے چیف ولیم برنس نے منگل کو نئی دہلی میں بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات کی تاہم ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی آئی اے چیف اور بھارتی مشیر قومی سلامتی کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی صورت حال اور سکیورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ امریکی انٹیلی جنس چیف نے افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد اور طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان سے پہلے افغانستان کا دورہ بھی کیا تھا۔

Exit mobile version