اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج کاروباری دن میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوتی دکھائی دی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اختتامی قدر 38 پیسے کم ہوکر 167 روپے 25 پیسے رہی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہو کر 168 روپے 20 پیسے ہے۔

Exit mobile version