بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سرپرست اعلیٰ اور بزرگ بلوچ رہنما سردار عطا اللہ مینگل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
گزشتہ روز سردار عطا اللہ مینگل 93 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی میت آبائی علاقے وڈھ لائی گئی جہاں بعد نماز جمعہ گورنمنٹ ہائی اسکول گراؤنڈ میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔
ان کی نماز جنازہ میں صاحبزادے سردار اختر مینگل اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو سمیت سیاسی اور قبائلی عمائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سردار عطا کے انتقال پر شہر میں سوگ کا سماں ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔
بی این پی کی جانب سے 40 روزہ سوگ کا اعلان کیاگیا ہے۔