سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا چیئرپرسن شیری رحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورت حال پر اراکین کو بریفنگ دی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغان طالبان کو انگیج رکھنا چاہیے۔
اجلاس میں پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے پاکستان کےکردارکوسراہا، اراکین کمیٹی نے بتایا کہ افغانستان پرایک مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے خواہاں ہیں۔
کمیٹی کی چیئرپرسن شیری رحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہےکہ افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکا اجلاس بُلایا جائے، ساری دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی پارلیمان یک آواز ہے۔