قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ کئی روز سے کورونا کا شکار ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی جانب سے 31 اگست کو بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت ناساز ہے۔
اے پی پی نے منگل کو ایٹمی سائنسدان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں 28 اگست کو ملٹری اسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔