کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے ، پاکستان کی شدید مذمت

ہم سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔دفتر خارجہ

حکومت پاکستان کی جانب سے کابل میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کابل ائیرپورٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔دہشتگردی کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی جانیں ضائع ہوئیں۔دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔


ہم سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں 140 افراد زخمی ہونے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version