مسلم لیگ نون سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو بھجوایا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کراچی کے بعض عہدیداروں اور کارکنوں کے رویے پر استعفیٰ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے، ان تمام وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔