شہر قائد کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے شمال مغرب میں آنےوالے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 1 تھی۔
زلزلےکےجھٹکے11 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیےگئے، زلزلے کا مرکز کراچی سے 72کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ 3 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا ہوتا ہے۔