وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بین الاقوامی سفارتی عملے کےکابل سے انخلا میں تعاون کر رہے ہیں،قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
اعلامیےکے مطابق دونوں رہنما قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد صورتحال پردوبارہ مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے بات چیت کے دوران افغان تنازع کے سیاسی حل کےلیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔