افغانستان کی صورتحال پر دوحہ میں 3 روزہ بات چیت آج شروع ہوگی، روسی میڈیا کے مطابق افغانستان کے معاملے پر دوحہ اجلاس اقوام متحدہ اور امریکا کے تعاون سے شروع ہورہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس کا مقصد تشدد میں کمی اور مذاکرات کی بحالی ہے۔
اجلاس میں افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔