خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر اور وزیر اعلیٰ کے ایک مشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن کے مطابق صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ہشام انعام ﷲ اور وزیر اعلیٰ کے مشیر محکمہ مال قلندر لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان دونوں کابینہ ارکان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت اور ان کی منظوری کے بعد کیا۔