پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی معرکہ آج ہوگا

دونوں ٹیمیں مانچسٹر پہنچ گئیں،میچ رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ آج مانچسٹر میں ہو گا، سیریز ایک، ایک میچ سے برابر ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے حساب چکتاکرتے ہوئے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کی۔

فیصلہ کن میچ کیلئے دونوں ٹیمیں مانچسٹر پہنچ گئی ہیں ، پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بدستور ان فٹ ہیں وہ بائیں پیر میں کھینچاؤ کی وجہ سے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکے تھے جبکہ تیسرے مقابلے میں بھی اُن کی شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

Exit mobile version