اسلام آباد سمیت پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین، مری، مالاکنڈ، صوابی اور آزادکشمیر میں بارشیں جاری ہیں جب کہ نیلم آزاد کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ادھر چلاس شہر سمیت ضلع بھر میں بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔