ٹوکیو اولمپکس،مزید تین اتھلیٹس کورونا وائرس کا شکار

جنوبی کوریا کے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن کا بھی ٹوکیو پہنچنے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ریو سیونگ من نے ویکسینیشن بھی کروائی ہوئی تھی

ٹوکیو اولمپکس کے مزید تین ایتھلیٹس عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے اولمپک ولیج میں کورونا وائرس کے مزید تین کیسز کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا کنٹریکٹر اور دیگر اسٹاف سمیت اولمپکس سے متعلق افراد میں کورونا وائرس کے دس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن کا بھی ٹوکیو پہنچنے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ریو سیونگ من نے ویکسینیشن بھی کروائی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے انکشاف کیا تھا کہ جس جگہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا وہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو 2020 کے سی ای او نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک مہمان جو کھیلوں کے انعقاد میں شامل ہیں، اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے تاہم اُنہوں نے کورونا کے مریض کا نام نہیں بتایا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس پہلے ہی ایک سال کی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔ٹوکیو اولمپکس 2020 کے کھیلوں کا آغاز رواں ماہ 23 جولائی سے کیا جائے گا۔

Exit mobile version