باراتیوں کی بس سائن بورڈ سے ٹکرا گئی، تین بچے جاں بحق

حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،باراتیوں کی بس کاسائن بورڈ سے ٹکرانےکا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔


صادق آباد میں باراتیوں کی بس سڑک کے درمیان اوورہیڈ برج پر لگے سائن بورڈ سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں چھت پر بیٹھے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،باراتیوں کی بس کاسائن بورڈ سے ٹکرانےکا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثےمیں زخمی 2 بچے فوری طور پر دم توڑگئے جب کہ تیسرا بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

Exit mobile version