سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کردی۔ ارباب غلام رحیم نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ارباب غلام رحیم نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے انہیں پارٹی منظم کرنے اور اس میں ڈسپلن قائم کرنے کی ذمہ داری دی ہے، سندھ میں بہت جلد بڑی خوشخبریاں سنیں گے۔
اپنے بیان میں ارباب غلام رحیم نے سندھ میں تبدیلی کا بھی اشارہ دیا۔