یونس خان کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے آگئی

میرے استعفے میں حسن علی کے واقعے کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنا حیران کن ہے، میری جانب سے استعفے پر خاموشی، بورڈ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں تھی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی استعفیٰ دینے کے معاملے پر بول پڑے ہیں۔یونس خان کے بطور بیٹنگ کوچ استعفے کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ ان کا غیر ملکی دورے کے دوران کسی ایک کرکٹر سے جھگڑا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ میڈیا پر اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ یونس خان کے ٹیم میجنمنٹ کے ساتھ تعلقات بھی اچھے نہیں تھے۔

اب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے بتایا کہ حسن علی اور میرے درمیان تکرار عہدہ چھوڑنے کی وجہ نہیں ہے۔یونس خان نے بتایا کہ آئس ٹب لینے کے معاملے پر ٹرینر یاسر ملک نے کہا کہ آپ حسن علی کو میری بات ماننے کے لیے قائل کریں، اس معاملے پر حسن علی نے مجھ سے معافی مانگی اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں۔

سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ میرے استعفے میں حسن علی کے واقعے کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنا حیران کن ہے، میری جانب سے استعفے پر خاموشی، بورڈ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں تھی۔یونس خان نے کہا کہ میں نے کبھی عہدے اور نوکری کے لیے بورڈ کی طرف نہیں دیکھا۔

Exit mobile version