صدر مملکت کی چار سالہ مائیکروسافٹ پروفیشنل بننے والی بچی سے ملاقات

صدر مملکت نے عریش فاطمہ کی اس کم عمری میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور ان کے کامیاب اور روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

صدرِ مملکت عارف علوی نے مائیکروسوفٹ پروفیشنل بننے والی کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ سے ملاقات کی۔

عارف علوی نے گورنر ہاؤس کراچی میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ پروفیشنل عریش فاطمہ اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے عریش فاطمہ کی اس کم عمری میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور ان کے کامیاب اور روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عارف علوی نے اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ذہانت کسی ایک ملک میں ہی نہیں ہے، ساڑھے چار سال کی عمر کی اس پیاری بچی نے آئی ٹی کی دنیا میں تاریخ رقم کردی۔

انہوں نے کہا کہ اس ذہین بچی سے ملاقات میرے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہِ اپریل میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ نے مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن کر تاریخ رقم کی تھی۔

عریش فاطمہ نے محض چار برس کی عمر میں مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کے امتحان میں 831 نمبر لے کر انوکھی مثال قائم کی ہے۔

ایم سی پی کے امتحان میں کامیابی کیلئے کم سے کم اسکور 700 ہے جبکہ اس کم عمر بچی نے شاندار کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

Exit mobile version