بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں 50 یا اس سے زائد عمر کے کتنے فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے؟

پاکستان میں 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 2 کروڑ 72 لاکھ ہے، اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ابھی تک ملک میں 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی مجموعی تعداد میں سے 20.6 افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 2 کروڑ 72 لاکھ ہے۔

اسدعمر نے بتایا کہ ابھی تک 50 سال یا زائد عمر کے 50 لاکھ افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 50 سال یا زائد عمر کے افراد کی مجموعی تعداد میں سے 20.6 فیصد نے ویکسین لگوائی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 50 سال یا زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کریں۔

Back to top button