بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم آج برمنگھم پہنچے گی، تیسرا اور آخری ون ڈے منگل کو ہوگا

برمنگھم پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج لندن سے برمنگھم پہنچے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے میچ منگل کو کھیلے گی۔

گرین شرٹس کو گزشتہ روز لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 52 رنز سے شکست ہوئی۔پاکستان ٹیم کی منزل اب برمنگھم ہے، برمنگھم پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

قومی اسکواڈ کی آج ٹریننگ شیڈول نہیں ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹر حارث سہیل آج انگلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

Back to top button