بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو نجی دورہ امریکا پر روانہ

بلاول بھٹو امریکا سے واپسی پر دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم شروع کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی نجی دورے پر امریکا میں ہیں


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو امریکا میں 8 روز قیام کریں گے۔ بلاول بھٹو کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو دورۂ امریکا کے دوران دو الگ الگ کانفرنسز میں بھی شرکت کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امریکا سے واپسی پر دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم شروع کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی نجی دورے پر امریکا میں ہیں۔

Back to top button