بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کار دریائے جہلم میں جا گری، پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی سردار صغیر چغتائی جاں بحق


آزادپتن کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم،ممبر اسمبلی سردارصغیر چغتائی سمیت پانچ افرادجاں بحق،1شدید زخمی،ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے مطابق ایک نعش ملی چکی ،شدید زخمی کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ صغیر چغتائی اور ان کے 3ساتھیوں کی گاڑی دریا میں ڈوب گئی ہے،ڈیڈباڈیز کی تلاش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق صغیر چغتائی اپنی الیکشن کمپین کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی دریائے جہلم میں گر کر ڈوب گئی۔ ان کا سکواڈ اور فوٹوگرافر پچھلی گاڑی میں تھے جو کے بچ گئے ہیں ۔ان کے ساتھ ایک کلٹس گاڑی بھی دریا میں گریسردار صغیر چغتائی صاحب کی گاڑی کو رات گئے پتن کے قریب حادثے سے دوچار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مہران سے ٹکر ہونے پر ان کی گاڑی دریا میں چلی گئی اور نہیں مل پائی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button