بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کرپشن کے خلاف جہاد کو انجام تک پہنچائوں گا،سواتی

ریلوے حکام کی غفلت سے حادثات ہورہے ہیں کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے حکام کی غفلت سے حادثات ہورہے ہیں جبکہ کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔

رحیم یار خان کے شیخ زیداسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کر دیا ہے اور کل تک رپورٹ مرتب کرکے ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے حکام کی غفلت سے حادثات ہورہے ہیں، ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے اور کرپشن کے خلاف اِس جہاد کو انجام تک پہنچائوں گا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک بوسیدہ ہو چکا ہے، 1971 کا ٹریک 30 سال بعد تبدیل ہونا تھا جو نہ ہواذمہ دار کون ہے؟ ایم ایل ون کی طرف جانا ہے یا اپنے وسائل سے ٹریک تبدیل کرنا ہے فیصلہ کل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button