بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے درخواست دیدی

آئی سی سی کی جانب سے اگلے سرکل کے ایونٹس کے لیے17 ممالک سے ابتدائی درخواستیں ملنے کی تصدیق

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اگلے سرکل کے ایونٹس کے لیے17 ممالک سے ابتدائی درخواستیں ملنے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے ۔

آئی سی سی کے مطابق وائٹ بال ایونٹس کے اگلے سرکل کا آغاز 2023ء کے بعد سے ہو گا، ایونٹس کی میزبانی کے لیے17ممالک سے درخواستیں ملی ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ممبرز ممالک سے ملی درخواستوں پر پہلے مرحلے میں عمل کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل ویمنز اور انڈر 19 ایونٹس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اگلے سرکل 31-2024 میں دو آئی سی سی ورلڈکپ، 4 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور 2چیمپینز ٹرافی شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کی جانب سے چیمپینز ٹرافی، ورلڈ کپ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی درخواستیں دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ممبرز سے ایونٹس کی میزبانی میں اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی تھیں۔

Back to top button