بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گھوٹکی ٹرین حادثے پر مریم نوازکا سخت رد عمل

بے حس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جو تین سال میں آٹھ بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں؟

رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھی۔ ملت ایکسپریس کی بوگیاں الٹ کر دوسرے ٹریک پر جا گریں۔ مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس بوگیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے، تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔جب کہ نائب صدر مسلم ن لیگ مریم نواز کا بھی سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جو تین سال میں آٹھ بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں؟ ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی سب کی مغفرت فرمائے۔

آمین۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button