بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موڈرنا ویکسین صوبوں میں تقسیم کردی گئی

آنے والے دنوں میں ویکسین کی مزید خوراکیں صوبوں کی ڈیمانڈ پر بھجوائی جاہیں گئی


وفاقی حکومت نے امریکا کی جانب سے ملنے والی انسداد کورونا ویکسین موڈرنا کی خوراکیں وفاقی کی اکائیوں کو تقسیم کر دیں۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے حکام کے مطابق صوبوں کے ضرورت کے تحت موڈرنا ویکسین کی خوراکوں کی پہلی کھیپ وفاقی کی اکائیوں بھجوا دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبے اپنے مطابق ویکسین کو ویکسی نیشن مراکز میں تقسیم کریں گے ، آنے والے دنوں میں ویکسین کی مزید خوراکیں صوبوں کی ڈیمانڈ پر بھجوائی جاہیں گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز امریکی حکومت سے 25 لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ موڈرنا ویکسین ایسے ممالک میں اسٹڈی ورک پرمٹ پر جانے والوں کو لگائی جائے گی جہاں صرف خاص ویکسین قابل قبول ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی انتہائی قابل تعریف ہے۔

Back to top button