بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ، پانچ کرکٹرز تاحال ویزوں کے منتظر

عمر امین، عمران رندھاوا اور آصف آفریدی لاہور کے ہوٹل میں ابوظہبی جانے کے منتظر ہیں جبکہ حماد اعظم اور خالد عثمان نے انگلینڈ سے ابوظہبی آنا ہے

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل(سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے 5 کرکٹرز تاحال متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق عمر امین، عمران رندھاوا اور آصف آفریدی لاہور کے ہوٹل میں ابوظہبی جانے کے منتظر ہیں جبکہ حماد اعظم اور خالد عثمان نے انگلینڈ سے ابوظہبی آنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اعظم نے پی ایس ایل کے لیے انگلینڈ میں کلب کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے ویزوں کا کام جاری ہے، اس میں پیش رفت کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button