بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم عمران خان کو شکایتوں بھرا خط

خط میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ سے تعصب برت رہی ہے اور سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی پر وزیراعظم عمران خان کو شکایتوں بھرا خط لکھ دیا۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ سے تعصب برت رہی ہے اور سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔

خط کے متن کے مطابق وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کردیا گیا، وزیراعظم سندھ کو محروم کرنے کے بجائے اسے حق دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خط میں کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے ’کے فور‘ کے مکمل نہ ہونے سے متعلق خدشات کا اظہارکیا ہے اورسندھ کے لیے ترقیاتی بجٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے

Back to top button