بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم رائیونڈ کا ہو تو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا جاتا ہے،بلاول

وزیراعظم کہتے ہیں مشکل وقت ختم ہوگیا ، اے ٹی ایمز کیلیے مشکل وقت ختم ہوا ہوگا، بجٹ آئے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہیکہ اپوزیشن میں حکومت گرانے کی طاقت نہیں تو وہ الیکشن تک انتظار کریں گے، عوام خود انہیں لات مار کر گرادیں گے۔بلاول نے نواز شریف کو علاج کیلیے لندن جانے دینے پر بھی تنقید کی اور احتساب کے نظام کو دوغلا اور مذاق قرار دے دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں احتساب کا دوغلا نظام ہے، وزیراعظم رائیونڈ کا ہو تو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا جاتا ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ وزیر اعظم باہرسے وہی پیسہ لانیکی بات کر رہے ہیں جو 90 دن کے اندر لانیکا کہا تھا۔

وزیراعظم کے معاشی بہتری کے دعوں پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بیانات سے واضح ہے کہ وزیراعظم کا کوئی تعلق عام آدمی سے نہیں، وزیراعظم کہتے ہیں مشکل وقت ختم ہوگیا ، اے ٹی ایمز کیلیے مشکل وقت ختم ہوا ہوگا، بجٹ آئے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button