بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاداب کے گھر والوں نے شادی کیلئے لڑکی کی تلاش شروع کردی

قومی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے والدین نے بیٹے کی شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنا شروع کر دی ۔ اس بات کا انکشاف قومی کرکٹر کے بھائی نے کیا ہے۔ قومی کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے گھر والے ان کی شادی نہیں کرا رہے۔

انہوں نے آسک شاداب کے ہیش ٹیگ کیساتھ اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔ ایک مداح نے شاداب خان سے سوال پوچھا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟،

اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھر والے شادی نہیں کرواتے۔

صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ایک اور صارف حریم نور نے شاداب خان کے بھائی کو اس گفتگو میں ٹیک کرتے ہوئے ان سے ڈائریکٹ پوچھا کہ آپ لوگ کیوں نہیں کرواتے شاداب کی شادی؟،

اس سوال کا شاداب کے بھائی آفتاب عزیز خان نے بھی دلچسپ جواب دیا اور لکھا کہ گھر والے شاداب خان کیلئے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں، جب لڑکی مل جائے گی تو شادی کر دیں گے۔

ایک اور صارف نے شاداب خان سے پوچھا کہ آپ کھیل کے میدان میں اتنی زیادہ اوور ایکٹنگ کیوں کرتے ہیں؟،

اس پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں اوور ایکٹنگ نہیں صرف ایکٹنگ کرتا ہوں۔

بہترین دوست کے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے حسن علی اور فہیم اشرف کا نام لیا۔ مشکل ترین بلے باز کے بارے میں انہوں نے بھارتی اوپنر روہت شرما کا نام لیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انھیں بھارتی بلے باز روہت شرما کو ہی آٹ کرکے سب سے زیادہ مزہ آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button