بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کا حملہ قابل مذمت ہے، وزیراعظم عمران

ہ ان دہشتگردوں کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اورہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنیکی اجازت نہیں دیں گے

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں 4 جوانوں کی شہادت ہوئی اور 8 زخمی ہوئے، اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اورہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنیکی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button